سندھ حکومت 4 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرکے کیا کرنا چاہتی ہے؟گورنر سندھ

381

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مارچ سیاسی مہم کاحصہ ہے ، سندھ حکومت 4 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرکے کیا کرنا چاہتی ہے؟ اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے تاریخ پرتاریخ دے رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کا بحران ہے تو وفاق مدد کیلئے تیار ہے ، گندم کی کمی ہے توسندھ حکومت وفاق کولکھ کربتائے ، سندھ حکومت 1200 ٹن گندم فی مل ریلیزکرتی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 1100 ٹن فی مل گندم کردی ، سندھ حکومت کے گوداموں میں 4 لاکھ ٹن گندم رکھی ہوئی ہے ، پنجاب 63 اورسندھ میں 73 روپے فی کلوآٹا مل رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ 100 ٹن آٹا کم ریلیزکریں گے تومارکیٹ میں قلت پیدا ہوگی ، گندم کی فصل سب سے پہلے سندھ میں کٹتی ہے ، ایک طرف مہنگائی مارچ اوردوسری طرف چیزوں کی قلت پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی بلیو اکانومی بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیراعظم کا عزم ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے ، ملک غلط ہاتھوں میں جانے سے تمام ادارے خسارے میں چلے گئے۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں اسٹیل مل،پی آئی اے و دیگرادارے ترقی کررہے تھے۔