حوثی باغیوں کے سعودی عرب اور عرب امارات پر میزائل حملے، 2 غیر ملکی ہلاک

378

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2 غیرملکی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے احد ال مساریحا کے انڈسٹریل زون میں میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ورکشاپس اور کچھ گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 2 غیرملکی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

امارتی وزارت دفاع کے مطابق حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب 2 میزائل فائرکئے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔ میزائل حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں گرا۔