واٹس ایپ کا نیا فیچر: ایک کلک سے چیٹ کی اینڈرائیڈ سے آئی فون میں منتقلی ممکن ہوگئی

1690

کیلی فورنیا: اکثر صارفین جب اینڈرائیڈ فون سے آئی فون پر منتقل ہوتے ہیں تو انہیں سب سے مشکل کام واٹس ایپ چیٹ منتقل کرنا لگتا ہے، تاہم ان کی یہ پریشانی اب ختم ہونے والی ہے۔

جی ہاں، واٹس ایپ نے آزمائشی طور پر نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کے تحت جب آپ اینڈرائیڈ سے آئی فون پر منتقل ہوں گے تو واٹس ایپ پر اب ایک آپشن موجود ہوگا جس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ چیٹ منتقل کرنے کے خواہش مند ہیں، حامی بھرنے کی صورت میں چیٹ ٹرانسفر ہونا شروع ہو جائے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے فی الحال اس سہولت  کو آزمائشی طور پر متعارف کروادیا ہے، نیا فیچر  آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کی آزمائش کامیاب ہونے کے بعد اسے سب کے لیے پیش کیا جائے گا۔