صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات 

387

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں نے تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر منظم انداز سے اجاگر کرنے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں رہنماﺅں نے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ یہ خطہ ہمارے آباو اجداد نے اپنے زور و بازو سے آزاد کرایا تھا اور یہیں سے ہم نے تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنا ہے۔ آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور تمام سیاسی قیادت کو مسئلہ کشمیر کے ایک نقطے پر متفق ہو کر چلنا ہے۔ اب صرف یہ طے کرنا ہے کہ کس طرح سے اتفاق رائے سے تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر آگے بڑھیں گی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور یہاں سے ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مل جل کر اور یک زبان ہو کر اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔