ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی گئی

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں ہوئی تفتیشی افسر، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹراوروکلا عدالت میں پیش ہوئے ، پراسیکیوٹر نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کے لیے مزید وقت طلب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک ایف ایس ایل کی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ چالان کی فائل پراسیکیوٹر جنرل کو بھیجی گئی ہے، عدالت نے کہا کہ چالان جمع ہوئے کافی وقت ہوچکاہے، بعدازاں سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی گئی۔