شعیب ملک یکم فروری کو اپنی40ویں سالگرہ منائیں گے

757

لاہور: معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک یکم فروری کو اپنی40ویں سالگرہ منائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2022ء کو چالیس برس کے ہو جائیں گے اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداح بھی سالگرہ کی تقاریب منعقد کریں جہاں کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گے۔شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میںویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی۔