شہداد پور ،گسٹا خاصخیلی استاد دشمنی پر اتر آیا ہے ،علی اصغرکاکیپوٹہ

177

شہدادپور (نمائندہ جسارت )گسٹا خاصخیلی استاد دشمنی پر اتر آیا ہے، اقرباپروری ،کرپشن اور استاد دشمنی پر اتر آیا ہے۔رستم نظامانی کو ضلع بدر کرکے 25اساتذہ کے رد ہونے والے پروموشن بحال کیے جائیں۔گسٹا مقصود مہیسر گروپ کے رہنمائوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گسٹا مقصود مہیسر گروپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی اصغر کاکیپوٹو شہدادپور کے صدر خالد ظہور بیگ،سنجھورو کے صدر عبدالعزیز لغاری ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گسٹا خاصخیلی گروپ کے مخصوص استاد ایکسٹرنل اور ٹریننگ میں فائدہ لیتے ہیں اور جی پی فنڈ ایڈوانس ریٹائرمنٹ،جی پی سلپ،تنخواہوں کی فنکشن بائیو میٹرک سمیت کئی کام رشوت کے عوض کروائے جارہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گسٹا خاصخیلی گروپ اساتذہ کے ٹائم اسکیل،ایچ ایس ٹی ،جی ایس ٹی کے پروموشن کیلیے بھی رشوت طلب کر رہے ہیں۔گسٹا خاصخیلی گروپ نے 25اساتذہ کے پروموشن رشوت نہ دینے کی وجہ سے رکوا دیے ہیںاور جونئر 93 اساتذہ سے رشوت لے کر پروموشن کروا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سینئر اساتذہ کے پروموش روک کر ان کی حق تلفی کی جارہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گسٹا خاصخیلی گروپ کے رستم نظامانی کو ضلع بدر کرکے اساتذہ میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔