میرپورخاص، میونسپل عملے کی نا اہلی ، شہر جوہڑ میں تبدیل ، مکین پریشان

223

 

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے افسران اور عملے کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ مرکزی شاہراہیں اور محلوں کی گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے سڑکیں اور گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں اور مچھر کی افزائش نسل ہو رہی ہے اور ملریا سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہر کی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے نااہل بلدیاتی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے افسران اور عملے کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مرکزی شاہراہیں اور محلوں کی گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے اور مرکزی شاہراہیں اور محلوں کی گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے شدید تعفن اٹھ رہا اور لوگوں کا چلنا دشوار ہو گیا ہے جبکہ سیوریج کا پانی واٹر سپلائی کے پانی میں شامل ہو رہا ہے اور پبلک ہیلتھ کی جانب سے سپلائی کیے جانے والا پانی بدبودار ہے جس کے پینے سے ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کی دیگر بیماریاں پھوٹ رہی ہیں اور کھڑے سیوریج کے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملریا سمیت دیگر بیماریاں پھوٹ رہی ہیں ۔شہر کے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے نااہل اور کام چور افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔