سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اسلام کیلیے ہمیشہ حق کا پرچم بلند کیا ، سنی تحریک

268

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان سنی تحریک ٹنڈوالٰہیار کی جانب سے تاجدار صداقت ریلی ڈویژنل صدر حافظ علی اصغر نقشبندی کی قیادت میں پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر سے لیاقت گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس سے ڈویژنل صدر حافظ علی اصغر نقشبندی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اسلام کی سربلندی کے لیے ہمیشہ حق کا پرچم بلند کیا،سیدنا صدیق اکبرؓ نے ختم نبوت ﷺ کے منکروں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دین کا تحفظ کیا،عظمت صحابہؓ کے تحفظ کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے،سیدنا صدیق اکبر کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کوحکومت لگام دے،حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی توہین کرنے والے کو فوری پرگرفتار کیاجائے ،عاشقان رسول کسی طور بھی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے،حکومت ایسی مجالس جہان صحابہ کرام کی توہین کی جاتی فوری پابندی لگا کر ملزمان کو گرفتار کرے،سیدنا صدیق اکبر حق وصداقت کی پہچان اور بعداز انبیا افضل البشر ہیں،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو قانون کے دائرے میں لاکر نہ روکا گیا تو انتشار ہوگا جو کسی بھی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے،اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلاکر انتشار چاہتی ہیں ان کا قلع قمع آئین وقانون سے کریں گے، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ حق وصداقت اور جرأت وبہادری کے پیکر ہیں،ختم نبوت کا تحفظ کرنے کیلیے آج بھی عاشقان رسول تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، ملک سے نفرتوں،تعصب وعصبیت کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمارے دلوں سے عظمت صحابہ اور اہلبیت کی محبت ختم نہیں کرسکتیں،سیدنا صدیق اکبر نے اسلام دشمن اورجھوٹے نبوت کے دعویدار کو جہنم واصل کرکے دنیا کو پیغام دیا مرسکتے ہیں مگر نبی کریم ﷺ کی شان میں ہرازہ سرائی برداشت نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے والوںکو نکیل نہ ڈالی گئی تو انتشار جنم لے گا ،عاشقان رسول کسی طور بھی صحابہ کرام واہلبیت کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ،حکومت ایسی مجالس جہان صحابہ کرام کی توہین کی جاتی فوری بند کرکے ملزمان کو گرفتار کرے ،عظمت صحابہ کے تحفظ کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ،سیدنا صدیق اکبر کی شان میں گستاخی کرنے والوں کوحکومت لگام دے ،کسی کو بھی مذہبی انتشار پھیلانے نہیں دیں گے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے اسلام و ملک کے بھی غدار ہیں،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو قانون کے دائرے میں لاکر نہ روکا گیا تو انتشار ہوگا جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلاکر انتشار چاہتی ہیں ،سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ حق وصداقت اور جرأت وبہادری کے پیکر ہیں ،سیدنا صدیق اکبر نے ختم نبوت کا تحفظ کرتے ہوئے جھوٹے نبی کے دعویدار مسلمہ کذاب کو عبرت کا نشان بنادیا ،ختم نبوت کا تحفظ کرنے کیلیے آج بھی عاشقان رسول تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے علما کرام کردار ادا کریں ، ملک سے نفرتوں ،تعصب وعصبیت کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر کیا جاسکتا ہے ، حکومت خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے اور یوم صدیق اکبر پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمارے دلوں سے عظمت صحابہ اور اہلبیت کی محبت ختم نہیں کرسکتیں ،سیدنا صدیق اکبر ختم نبوت ﷺ کے منکروں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دین کا تحفظ کیا۔