فلاحی کام ہی سے خوبصورت معاشرے تشکیل پاتے ہیں، قاری عبدالرشید

223

شہدادپور(نمائندہ جسارت) فلاحی کام سر انجام دینے ہی سے خوبصورت معاشرے تشکیل پاتے ہیں، انسانیت کی خدمت افضل ترین عمل ہے۔ خدمت خلق کسی پر احسان نہیں اپنا فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں قاری عبدالرشید۔عبدالرحمن تھہیم۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ دارالعلوم حسینیہ شہدادپور کے زیر انتظام محمدی پورہ میں آر او واٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر مہتمم اعلیٰ قاری عبدالرشید ضلع سانگھڑ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت عبدالرحمان تھہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دنیا کے تمام مذاہب میں ایک بات مشترک ہے وہ خدمت انسانیت ہے ہم سب مل کر ہیخدمت خلق میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کے زیر اہتمام 7آر او فلٹر پلانٹ اور فلاحی ڈسپینسری و میڈیکل سینٹر چل رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و سماجی رہنماء سید ارشاد ظفر بخاری نے کہا کہ اس دور میں ایسے فلاحی کام قابل تعریف ہیں یہ خدمت خلق میں واضع داری کی مثال ہے۔