آصف زرداری بھی نئے الیکشن چاہتے ہیں‘ ایاز صادق کا دعویٰ

291

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی نئے الیکشن چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ آصف زرداری نے مجھ سے خود کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ میں جو بھی حکومت بنائے گا، وہ اپنے آپ کو خراب کرے گا۔