اسلامی لائرز موومنٹ کے عبدالقادر ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار شکار پور کے صدر منتخب

135

شکار پور (نمائندہ جسارت) اسلامک لائرز موومنٹ کے عبدالقادر ابڑو ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار شکار پور کے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے 24 دسمبر 2021ء کو منعقدہ بار الیکشن میں اپنے حریف حسن میمن ایڈووکیٹ کو واضح
برتری سے شکست دی۔ آئی ایل ایم کے مرکزی صدر توفیق آصف اور مرکزی جنرل سیکرٹری اسد بٹ آئی ایل ایم سندھ کے صدر سردار اکبر اجن، عاشق دھامرہ اور شجاع النبی، صوبائی نائب صدور اور سید نجم الحسن ایڈووکیٹ نے بھی عبدالقادر ابڑو ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی ہے۔