احسن اقبال کا معیشت پر وفاقی حکومت کو مناظرے کا چیلنج

154

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے معیشت پر وفاقی حکومت کو مناظرے کا چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئیں اور بحث کریں کہ آپ نے معیشت ٹھیک کی ہے یا تباہ کی ہے۔ جمعے کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی معاشی بدحالی کو چھپا نہیں سکتی۔