پریا نتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی گئی

185

گوجرانوالہ (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی۔ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کی تھی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔جج نے ملزم کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔ اس پر ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی منیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔بعد ازاں ولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کو نامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔