ہم کمزوریوں کا اعتراف کررہے ہیں تو اپوزیشن بھی کرے،وزیرخارجہ

174

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کمزوریوں کا اعتراف کررہے ہیں تو اپوزیشن بھی کرے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے، ہم اپوزیشن کا مقابلہ سیاسی انداز میں کرنے کو تیار ہیں لیکن مہنگائی کی وجوہات بھی تو جاننا چاہییں، گیس و پیٹرولیم کی عالمی قیمتوں کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، خوراک اور پام آئل کی عالمی سطح پر قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی مارکیٹ کا اثر ہم پر بھی ہورہا ہے، کورونا کی وجہ سے طلب ورسد میں بھی فرق آیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن اگر کوئی درست تنقید کرتی ہے تو ٹھیک کرتی ہے، اپوزیشن ہی نہیں حکومت بھی کہتی ہے کہ کھاد کی قیمت بڑھی ہے اور قلت بھی ہوئی ہے لیکن مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔