پاکستان اور عراق کا سیاحت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

191

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور عراق کے درمیان سیاحت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ۔ترجمان کے مطابق پاکستان و عراق نے 19 جنوری کو بغداد میں سیاحت کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ ایم او یو پر عراق کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور نوادرات اور جمہوریہ عراق میں پاکستان کے سفیر نے دستخط کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مفاہمت سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔