سانحہ مری کیس: قانون پر عملدرآمد شروع ہوگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

170

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمے داروں کیخلاف کارروائی کیلیے دائر درخواست پر این ڈی ایم اے قوانین پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی، وکیل درخواست گزار سے کہنا تھا کہ تمام ذمے داری این ڈی ایم اے پنجاب کے سربراہ کی ہے، اب قانون پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، امید ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا، اگر ہوا تو این ڈی ایم اے میں شامل تمام لوگ ذمے دار ہوں گے۔ علاوہ ازیں یوریا کھاد کے حصول، بحران اور زیادہ قیمتوں کے خلاف دائر درخواست پر معاملہ متعلقہ وزارت کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار احسن عابد نامی کسان کو متعلقہ وزارت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔