لاڑکانہ :مراد علی شاہ کی قیادت میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ

146

لاڑکانہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں لاڑکانہ میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے کارکنان نے شرکت کی۔لاڑکانہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔ لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے ٹریکٹر ٹرالیز پر آئے کاشتکار اور پیپلزپارٹی کارکنان قافلوں کی صورت میں لاڑکانہ کے مری چوک پر جمع ہوئے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے احتجاج میں شرکت کی اور بیل گاڑی پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں کسان بلاول زرداری کی دعوت پر بے حس گونگی بہری حکومت کے خلاف نکل آئے ہیں۔ حکومت کو نیند سے جگانا ہے ۔