عمران خان کواپنی نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے‘مریم اورنگزیب

269

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے جی ڈی پی گروتھ بڑھنے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے مافیاز کی آمدن بڑھ گئی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ پوری قوم کی آمدن بڑھ گئی۔وزیراعظم قوم کے ساتھ پھر ٹوئٹ کے ڈرامے کر رہے ہیں ۔ مالی سال 2018ء میں جی ڈی پی گروتھ 6.1 تھی ، آپ نے منفی اور اب 5.57 پے ٹوئٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹوئٹ کر رہے ہیں، ملکی تاریخ کے بلند ترین 50 ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹوئٹ کر دیتے۔3سال میں 60 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پے بھی ٹوئٹ کر دیتے ،3 سال میں 2 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹوئٹ کر دیتے ۔ انہوں نے کہا تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پے پہنچ رہا ہے اس کا بھی ٹوئٹ کر دیتے ۔