ابو ظہی پرباغیوں کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ عاصم افتخار

287

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے ابو ظہی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں،حملے ایک پاکستانی سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،وزیر اعظم نے اماراتی ہم منصب اور آرمی کے سربراہ کو فون کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے روسی صدر سے بھی فون پر بات چیت کی اورمعاشی سیاسی اور علاقائی تعاون اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک فیگ شپ پروجیکٹ ہے، اس پر کورونا کے باوجود پیش رفت جاری ہے ۔ سی پیک کے تحت زراعت آئی ٹی اور سائنس اور ٹینکنالوجی میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کو افغا نستان میں انسانی بنیاد پر گندم سپلائی کی اجازت دی۔3 ہفتوں سے بھارت نے جواب تک نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم 7دہائیوں سے جاری ہیں ۔کشمیر پریس کلب کی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔قابض فوج نے2 5پرامن احتجاج کرنے والوں کو شہید کر دیا۔پاکستان کشمیر میں پریس کلب کی بندش سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی قانون فرم نے رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ نتیجہ خیر مذاکرات چاہتے ہیں، بھارت کی طرف سے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول نہیں بنایا جا رہا۔