نسلہ ٹاور کیس: ملزمان کہاں پیش کریں؟ پولیس کا پراسیکیوٹر سے رجوع

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسلہ ٹاور کیس پولیس ملزمان کو کہاں پیش کرے؟ تفتیشی افسر نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے رجوع کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کے 7 ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے میں حفاطتی ضمانت منظور کرلی، ملزمان میں محمد ولایت، آشکار داوڑ، علی مہدی، قاضی فرحان قیصر، خواجہ بدیو زمان، علی غفران اور سید محمد ضیاء شامل ہیں، عدالت نے ملزمان کو تفتیش میں تعاون کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزآباد پولیس نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی وسیم مغل کو بھی گرفتار کرلیا، سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکرٹری نوید بشیر پہلے ہی گرفتار ہیں، پولیس حکام صبح سے ملزمان کو لے کر عدالتوں کے چکر لگا تے رہے۔