صدارتی نظام نہیں لا رہے ‘اصلاحات کررہے ہیں‘شہزاد اکبر

207

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کوئی صدارتی نظام نہیں لا رہے تاہم نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات لا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی ریفرنڈم سے صدارتی نظام نافذ نہیں ہو سکتا،آئین میں درج ہے ملک کس طرح چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے خود نہیں بلکہ شریف خاندان کے کہنے پر بیان حلفی جمع کرایا،عدلیہ کے خلاف سازش کا مرکزی کردار بھی نواز شریف ہے۔