اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے ہو گئی

296

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے کم ہو کر 176.15 روپے اور قیمت فروخت 176.50 روپے سے کم ہو کر 176.30 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 177.30 روپے سے بڑھ کر 177.50روپے اور قیمت فروخت 177.80 روپے سے بڑھ کر 178 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے اور قیمت فروخت 201 روپے سے کم ہوکر 200.50روپے پر آ گئی جبکہ 1 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے گھٹ کر238روپے ہوگئی۔