سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 25ہزار 850روپے ہوگئی

369

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1834 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 50 روپے کمی سے 1 لاکھ 25 ہزار 850 اوردس گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی سے 1 لاکھ 7 ہزار 896 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔