اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں 823کلومنشیات برآمد

311

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف کی ملک بھر میں 35 کاروائیوں کے دوران 823.074 کلوگرام منشیات برآمد کر لیا ، برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 70.284 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث 1 عورت سمیت 42 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 16 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔منشیات میں ایمفیٹامائن بھی شامل ہے۔