حادثات،واقعات میں ڈاکواوربچے سمیت8افراد جاں بحق

261

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں ایک ڈاکو اور بچے سمیت8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 4ڈاکوںاور بچی سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 7 خیابان سحر کمرشل اسٹریٹ بنگلے کے باہر 40سالہ اسماعیل کی تشدد زدہ لاش ملی ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی بنگلے پر گارڈ ہے اور واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی پر بنگلے کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ مقتول کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ،مقتول کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتا کر لیا ۔ کلاکوٹ تھانے کی حدود گبول پارک کے قریب ایک خاتون کی گلا دبی لاش ملی ،اسپتال میں مقتولہ کی شناخت 35سالہ نادیہ زوجہ شیر افضل کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے گلا دبا کر مارا ہے،پولیس نے مقتولہ کے شوہر شیر افضل کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم شیر افضل نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے،کلاکوٹ کے علاقے لیاری ایکسپریس وے آگرہ تاج کے قریب ٹریفک حادثے میں8سالہ ایک بچہ جاںبحق ہو گیا،گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ فراز ایوینیو اپارٹمنٹ کے قریب فلیٹ سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 19سالہ سید محمد رضا زیدی ولد سید محمد فرہاد زیدی کے نام سے ہوئی، لانڈھی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ خوانین ولد غلام جان جاںبحق ہو گیا،لیاقت آباد کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے نیچے سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ اورنگی ٹاؤن الطاف نگرW-55کے اسٹاپ کے قریب فٹ پاتھ سے55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، کورنگی تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی امام بارگاہ ڈی سی آفس کے قریب35سالہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلا ک ہوگیا۔سپرہائی وے اسکیم 33 انکم ٹیکس سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد 28سالہ ڈاکو منیر احمد ولد غلام رسول زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا یو بی ایل کمپلکس بلاک 15 کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 20سالہ دانیال ولد اعجاز انور کو زخمی حالت میں گر فتار کر لیا ۔ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود ملیر ندی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 30سالہ امان ولد حنیف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔