پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 114ملزمان دھرلیے

401

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 114ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، مسروقہ سامان اور چھینی وچوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمشید تھانے کی حدود عثمانیہ کالونی میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا علاقے کا بدمعاش ، شاطر اور بھتاخوری میں ملوث ملزم نعمان عرف بھگوڑی کو پولیس نے علاقہ مکینوں کی فریاد پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تھانہ جمشید کوارٹر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نعمان عرف بھگوڑی بھتا خوری کے علاوہ اپنی وکیل بہن ، وکیل بہنوئی اور جعلی صحافیوں کے ایما پر سادہ لوح افراد کو ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔ پیرآباد کے علا قے مگسی محلّہ اور نیو میاں والی کالونی میں بھی پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا ڈی ایس پی منگھوپیر، ایس ایچ او پیرآباد سمیت ضلع ویسٹ پولیس کے 90 افسران/جوان اور لیڈیز پولیس اہلکار نے حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کی گئی پولیس اور رینجرز نے چار منشیات کے اڈے مسمار کردیے۔ اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ اور ایم پی آر بلوچ گوٹھ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل گھر گھر تلاشی کے دوران 40 افراد کو حراست میں لے کر بائیو میٹرک ویریفیکیشن کی گئی،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے شہر بھر میں 26 سے زائد دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے منظم گروہ کے (3) کارندے گرفتارکر لیے۔ کورنگی کے 10تھانوںکے پولیس نے جرائم پیشہ و کرمنلز کے خلاف بڑی کھوجی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی 40ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔کلری تھانے کی پولیس نے نبی بخش کے علاقے سے اسٹریٹ کریمنل سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان شعیب اور اظہار کو گرفتار کرلیا۔نبی بخش تھا نے کی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان محمد حنیف اور محمد یامین کو کھا رادر کے علاقے میں گٹکا/ماوا سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ایس آئی یو / سی آئی اے پولیس نے نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے بھتالینے والے 03 ملزمان کو بھتا کی رقم سمیت گرفتار کرلیا ۔اے وی ایل سی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز و کار / مو ٹر سائیکل چوری کر نے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 اسٹریٹ کرمنلز و کار / مو ٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتا ر کر لیا اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیا رہ میں چھا پا مار کر مطلوب منشیات فروش ملزم محمد الیاس کو گرفتار کرلیا۔ سعید آباد تھانے کی پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے سیکٹر 4 سعید آباد میں شہری کو لوٹنے والے 2 ڈکیت ملزمان کو فوری تعاقب کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ ٹاؤن تھانے کی پولیس نے کارروا ئی کے دوران اسٹریٹ کریمینل ملزم دانش ولد عبدالرشید کو گرفتار کر لیا۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا کیخلاف کارروا ئی کے دوران انڈین گٹکا فروخت کرنے والے ملزم عابد ولد عبدالستار کو گرفتار کر لیا، شاہراہ فیصل تھانے کی پولیس نے منشیات فروش ملزم ریا ض حبیب کو گرفتار کرلیا۔