پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کوعوام کی فکر نہیں، محمدیوسف

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے بعد نماز جمعہ علاقہ گجر و میں جامع مسجد طیبہ کاٹن سوسائٹی کے باہر کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت ہو گیا اب شہرکراچی کو اسکا حق دینا ہو گا۔ جماعت اسلامی کراچی اور اہل کراچی کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے حقوق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم کراچی کو اسکا حق دلا کر ہی دم لیں گے۔ پیپلز پارٹی حکومتی پارٹیاں ایم کیو ایم کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ عوام جان لیں کہ ان کی مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ان شاء اللہ حقوق کی جدوجہد اب تیز سے تیز ترہو گی۔