ملزم فرحان نے سمیرانازکو قتل کرکے زیادتی کی،پولیس

332

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں خاتون کی لاش ملنے کا معما حل ہوگیا، مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ سمیرا ناز کو الیکٹریشن نے قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی سرفراز نواز نے بتایاکہ خاتون کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم فرحان کو، جو پیشے سے الیکٹریشن ہے، کلا کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم گھر کے کاموں کے لیے اکثر مقتولہ کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، ملزم نے بتایاکہ اکثر گھر کے کام کی وجہ سے اس کی خاتون سے بات چیت تھی۔پولیس کے مطابق ملزم 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا، موقع دیکھ کرخاتون کو قتل کردیا۔