سرسید یونیورسٹی: اسپورٹس گالا کی تقریب ،انعامات تقسیم

222

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایس ایس بی۔ ایس ایس یو ای ٹی انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، کمپیوٹر سائنس نے پہلی ، بایومیڈکل نے دوسری اور سوفٹ ویئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی فیئر پلے ٹرافی آرکیٹیکچر ڈپارٹمنٹ کے حصہ میں آئی۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ ہم سرسید یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ان کے پارکنگ کے مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔ انہوں نے اسپورٹس گالا کے انعقاد پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ، اولمپیئن قمر ابراھیم، گلفراز احمد خاں اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوںنے کہا کہ سرسید یونیورسٹی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کی مثال پچھلے 3 مہینوں میں 11کامیاب ایونٹس منعقد ہوئے جس میں اسلام آباد میں حال ہی میں ہونے والے وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو میں ہاکی کا شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا۔