نااہل حکمرانوں نے ملکی مسائل کو مزید پیچیدہ کریا، ناصرالدین محمود

247

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمراں دادرسی کے بجائے نئے ایشوز کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیاش اور فضول خرچ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی کے سبب روز بروز بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی نے ملکی مسائل کو بہت پیچیدہ بنا دیا ہے۔