عثمان اکیڈمی کے طلبہ آج دھرنے میں مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرینگے

255

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنے میں آج شام 7بجے عثمان سیلف ڈیفنس ٹریننگ اکیڈمی کے طلبہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کریںگے، صدر جے آئی یوتھ ضلع وسطی حارث علی نے اہل کراچی کو فیملی اور بچوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس مظاہرے میں سیلف ڈیفنس اور مارشل آرٹ کے مختلف جدید ٹیکنیکس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔