پیپلز پارٹی نے ڈکیٹرونکو بھی مات دیدی ،عبدالجمیل

227

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے ذمے داران ضلع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی پر22یوم سے احتجاجی دھرنا دے کر کراچی کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے کالے بلدیاتی ایکٹ کو نافذ کر ڈکیٹروںکوبھی مات دے دی ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اورنفرت کی سیاست کوپروان چڑھایا جا رہا ہے جس کے بڑے ہی خطرناک نتائج برآمد ہوںگے ،اس طرح کی سیاست سے لسانی جماعتوں کو تقویت ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ کالا بلدیاتی ایکٹ واپس لیا جائے ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے۔