شہر کی تعمیر و ترقی کیلیے آواز اٹھانا وقت کی ضرورت ہے‘رخشندہ منیب

221

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد کرتے ہوئے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے آواز اٹھانا وقت کی عین ضرورت ہے۔سندھ حکومت کے سیاہ بلدیاتی قانون کے خلاف 22 روز سے جاری دھرنے کو جس قدر خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے دھرنے کی حمایت میں اپنے جاری کردہ بیان میںانہوں نے کہا کہ حق کا ساتھ دینا مسلمان ہونے کا تقاضا ہے۔علاوہ ازیں ناظمہ صوبہ نے دھرنے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا اور حق دو کراچی کی تحریک کے لیے دعا کی۔ انہوں نے حسن اسکوائر دھرنے میں کراچی کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر خواتین کے جذبے کو سراہا اور کہاکہ اتنی کثیر تعداد میں ہر عمر کی خواتین اور بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے بلدیاتی بل کو مسترد کر دیاہے۔