دھرنے سے عوام میں حقوق کے حصول کا شعور اجاگر ہوا، احمد فریدی

336

کراچی (اسٹاف رپوٹر) جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک نارتھ ناظم آباد کے رہائشی محمد احمدفریدی نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے نے حقوق کے حصول کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کردیا ہے یہ دھرنا پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لینے پر مجبور کر دے گا ۔