لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

241

لاہور: دہشت گردی کے حملے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور کے ریڈ زون، ملکی اور غیر ملکی سفارتخانوں، غیر ملکی این جی اوز، دفاتر کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے حساس ترین علاقوں، مساجدوں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر قانون نافذکرنے والے اداروںکو چوکس کردیاگیاہے پولیس اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد جمعہ کے روز پشاور میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی پشاو ر کے داخلی اورخارجی ر استوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر بھی حملہ کیاگیاتھا ۔