سانگلہ ہل: سوئی گیس کی مصنوعی بندش سے گھروں کے چولہے ماند پڑ گئے 

265

سانگلہ ہل: شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی مصنوعی بندش سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔

اسکول کالجز اور ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامان ہے سوئی گیس کے اہلکار مقامی ڈیلرز اور فیکٹری مالکان سے ملکی بھگت کرکے جان بوجھ کر صبح اور شام کے اوقات میں گیس کو بند کر دیتے ہیںسخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوئی گیس کی مصنوعی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑی اور کوئلہ کے دوکاندار بھی من مانیاں کرنے لگے ہیں مہنگائی کے مارے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیںمہنگائی کے ستائے عوام کاپہلے ہی جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے شہریوں نے سوئی گیس کی مصنوعی بندش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔