انارکلی بم دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی  میں جمع 

250

لاہور:انارکلی بم دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کے لئے دعا گو ہیں۔

ملک دشمن عناصر پھر سے سر اٹھانا شروع ہوگئے ہیں،پاکستانی عوام اور سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،(ن)لیگ کی حکومت نے اپنے دورے حکومت نے دہشتگردی کے ناسور پر قابو پالیا تھا،دہشتگردی کے خلاف ( ن)لیگ نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔