پشاور: کرپٹو و کرنسی کے کاروبار کرنے والے گرفتاریوں کے لئے فہرستیں مرتب کر لی

288

پشاور: پشاور سمیت صوبے بھر میں کرپٹو و کرنسی کے کاروبار کرنے والے کی گرفتاریوں کے لئے فہرستیں مرتب کر لی ہیں پشاور ، نوشہرہ ، دیر ، لکی مروت ، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ان افراد کی گرفتاریوں کے لئے متعلقہ اضلاع کے پولیس کوبھی آگاہ کردیا ہے ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کو حتمی شکل دیدیا ہے پشاور میں چوک یادگار ، قصہ خوانی ، فردوس ، چارسدہ روڈ ، کوہاٹ روڈ ، حیات آباد ، شعبہ بازار ، خیبر بازار ، کریم پورہ ، ہشتنگری ، گلبہار ، فقیر آباد ، سمیت مختلف علاقوں میں کرپٹو و کرنسی کاکاروبار کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لئے وارنٹ آج جاری کر دیئے جائینگے ان افراد کی گرفتاری کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے تاہم آپریشن خفیہ رکھا جائے گا۔