آوارہ کتوں کی وجہ سے شہریوں کا جینا حرام

393

نوکنڈی:تحصیل نوکنڈی میں آوارہ بھاولے کتوں کی وجہ سے شہریوں کا جیناحرام ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق صبح کے ٹائم سکول جانے والے بچے بچیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے جبکہ کئی بچوں کوان پاگل کتوں نے حملے کئں گئیں ہیں مگر تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوئے ہیں جبکہ عشا یا صبح کی نماز جانے والے بزرگ لوگوں کو ان کتوں سے شدید خطرہ کاسامنا کرنا پڑھ رہا ہیں اوریونین کونسل کے سوئیپرز سے عوامی حلقوں نے کئی بار رابطہ کیاگیاہے اورانہیں کہا گیاہے مگر اب تک یونین کونسل کی جانب سے کوئی کارتوس فراہم نہیں کیاگیاہے اور ان کتوں کو مار کر شہر سے دور پھینک دیں کوئی سہولت نہیں دی گئی ہییونین کونسل کے سیکرٹری بے خبرہوکر گھر بیٹھے مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں شہر میں صفائی کا کوئی صورتحال نہیں ہے بازار اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف بدبو اور گندگی کے ڈھیر سے شہری اور سکول جانے والے بچوں کا جینا محال ہوچکا ہے ایک طرف بھاولے کتوں نے جینا حرام کردیا ہے اگر کہیں جانی نقصان ہوا تو بعد میں رول ادا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں عوامی حقوں نیضلعی انتظامیہ کو چاہیے اس مسئلے پر نوٹس لیکر زمہ داروں کو پابند کردیں کہ وہ جلد کتا مار مہم شروع کریں اور شہریوں کو ان بھاولے کتوں سے جلد تحفظ فراہم کیاجائیں تاکہ شہریوں کے بچے محفوظ رہے۔