ایران کی جانب سے لاہور دھماکے کی مذمت 

406

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے لاہور میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر دہشت گردوں نے اس قسم کے اقدامات سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی اور امن و صلح کی برقراری کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ، حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو  نیو انارکلی بازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔