ایل ڈبلیو ایم سی اور محکمہ انہار کے اشتراک سے لاہور کینال کا صفائی آپریشن جاری

747

لاہور: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لاہور شہر میں صفائی نظام کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا۔ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کی جانب سے صفائی عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں سے تعاون کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی اور محکمہ انہار کے اشتراک سے لاہور کینال کا صفائی آپریشن کیا گیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی صورتِحال کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر اداروں کو بھی صفائی آپریشن میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔ایل ٖڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نے کینال اور اس کے اطراف میں خصوصی اشتراکی صفائی آپریشن مکمل کیا ۔ایل ڈبلیو ایم سی کی 4 ٹرالیاں، 8منی ڈمپر اور 25 ورکرز اس خصوصی آپریشن پر تعینات کیے گئے۔روڈگینگز سے نہر کے اطراف میںمینوئل سویپنگ اور سکریپنگ بھی کر وائی گئی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں سے تعاون کے لیے ہمہ وقت میسر اور تیار ہیں ۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے محکمہ انہار کی خصوصی معاونت کرتے ہوئے نہر کے اندر اور اطراف سے کوڑا کرکٹ اور کیچڑ نکال کر گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا ہے، سروس لینز سے نکلنے والے ویسٹ کو بھی بروقت کلیئر کیا جا رہا ہے۔ اب تک 150ٹن سے زائد ویسٹ نہر کے کناروں سے اٹھایا جا چکا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرنے مزید بتایا ہے کہ شہر بھر کی مین شاہراؤں پر صفائی آپریشن 24 گھنٹے جاری ہے۔شہر میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے آپریشن ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔عوام سے بھی گزارش ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی مشینری یا صفائی عملہ موجود نہیں تو ہیلپ لائن 1139یا سوشل میڈیا ایپ پر رابطہ کریں۔