پنیاری پولیس نے برآمد مسروقہ سامان مالکان کے حوالے کردیا

245

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری پولیس کا احسن اقدام، چوری ، گمشدہ موبائل فونز، موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان مالکان کے حوالے کردیا۔ تھانہ پنیاری کی حدود کے رہائشی شہریوں نے گزشتہ ہفتہ کے دوران اپنی قیمتی موٹر سائیکل، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان کے چوری و گمشدگی کی شکایات درج کرائی ۔ پنیاری پولیس نے شہریوں کی شکایات پر مختلف کارروائیوں کے
دوران برآمد ہونے والی 2 عدد موٹر سائیکل شکایت کنندہ محمد وسیم آرائیں اور شکایت کنندہ محمد علی قریشی کے حوالے کردی، مزید پنیاری پولیس نے شہریوں کے 9 عدد موبائل فونز، نقدی رقم اور دیگر قیمتی سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا۔ تھانہ پنیاری کی حدود میں رہائشی شہریوں نے پنیاری پولیس کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی ، ایس ایچ او تھانہ پنیاری انسپکٹر عبدالکریم عباسی اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔