بحریہ یونیورسٹی نے پی ایس ایس او کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

249
پی ایس ایس او کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بحریہ یونیورسٹی کا مہمان خصوصی عالمگیر احمد کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام پی ایس ایس او انٹریونیورسٹی گیمز کے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بحریہ اور سر سید یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بحریہ یونیورسٹی نے 54 رنز سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ہل پارک کرکٹ گرا ئونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں بحریہ یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 173رنز اسکور کیے ۔ عبداللہ مروت نے50اور زید امام نے34رنز بنائے ۔سر سید یونیورسٹی کی جانب سے تیمور یار خان نے 3وکٹ لیے ۔جواب میں سر سید یونیورسٹی کی ٹیم 119رنز پر آئوٹ ہو گئی ،اس کی جانب سے محمد یوسف27اور سکندر خان20رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے ،بحریہ یونیورسٹی کے زید امام نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔آل رائونڈ کھیل پیش کرنے پر زید امام کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔بحریہ یونیورسٹی کے عبداللہ مروت162رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر جبکہ اسی یونیورسٹی کے زید عمران بہترین بولر قرار دیے گئے ۔سر سید یونیورسٹی کے حمزہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔ فائنل کے مہمان خصوصی سندھ سینئر ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالمگیر احمد تھے جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔