انڈر19ورلڈکپ،آسٹریلیا اور بھارت کی فتح

217

سینٹ کٹس(جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ اور بھارتی انڈر 19 ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی،، گروپ ڈی کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا،ا سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز چارلی ٹیئراور ٹامس میکنٹوش بالترتیب 54 ،54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جواب میں آسٹریلین انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹیگ وائلی ناقابل شکست 101 اور ایڈن کاہل 72 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ٹیگ وائلی کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو بڑے مارجن 174 رنز سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنائے۔ جواب میں آئرش ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور 39 اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اسکاٹ میک بیتھ نے 32 رنز بنائے۔ گارو سنگوان ،انیشواراور کوشال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہرنورسنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔