آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد کے زیر اہتمام 29واں آل پاکستان اللہ وسایو خان بھٹی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان ،جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ 23جنوری حسین آباد ،حیدرآباد میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس غلام حسین پٹھان ،غلام علی ،مرتضیٰ بھٹی اور آغا عبدالصبور پٹھان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔