اسٹار اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن میں اپنے سفر کا کامیابی کے ساتھ آغاز

271

میلبورن(جسارت نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں اپنے سفر کا آغاز کامیابی کے ساتھ کردیا۔مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں اعصام الحق نے اپنے ساتھی کھلاڑی قازقستان کے الیگزینڈر کے ساتھ مل کر فرانسیسی جوڑی کو شکست دی، نکولس اور فبرئیس مارٹن کے خلاف 2 گھٹنے 27 منٹ جاری رہنے والے میچ کا اسکور 7-6، 7-5 اور6-2رہا۔اعصام الحق نے اپنی پہلی جیت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں کامیابی خاص اہمیت رکھتی ہے۔