کورونا کیخلاف موثراقدامات، پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبرپر

171

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی وبا میں موثراقدامات کرنے پرپاکستان نے اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس کے مطابق پاکستان نے کورونا کے وبا کے باعث عائد لاک ڈاو¿ن کے خاتمے پر اقتصادی اورمعاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے موثراقدامات کیے۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگز میں شروع کی 3 پوزیشنز میں شامل رہا ہے۔اکانومسٹ نارملسی انڈیکس کے پہلے جائزے میں پاکستان تیسرے جبکہ دوسرے جائزے میں پہلے نمبر پرتھا۔نئی درجہ بندی میں مصرپہلے نمبر پر ہے۔ انڈیکس میں مختلف ممالک میں کووڈ19 کے خلاف اقدامات ، کووڈ میں کمی یا اضافے کی بنیاد پردرجہ
بندی کی گئی ہے۔دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں کورونا وبا کے دورا اورکورونا کے بعد سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے 50 ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔