حیدرآباد: پولیس نے خام مال مین پوری کے 80کٹے برآمد کرلیے

161

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مین پوری کے کارخانے پر چھاپے کے دوران 80کٹے خام مال برآمد کرلیا،پھلن خان بلادی کے قریب سے ایک ملزم کو دھرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوسڑی پولیس نے گوٹھ قائم خان گھنگرو کے قریب مین پوری کے کارخانے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں خام مال مین پوری برآمد کرلیا جبکہ مین پوری ڈیلر عبدالرسول عرف عبدو فرار ہو گیا، کارخانے پر چھاپے کے نتیجے میں 80 تیار شدہ مین پوری، 80 عدد کٹوں
میں خام مال مین پوری اور دیگر آلات پولیس تحویل میں لے کر مفرور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ادھرایس ایچ او ہوسڑی سب انسپکٹر غلام فاروق راہوپوٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ پھلن خان بلادی کے قریب سے اسٹریٹ کرمنل جاوید پہنور کوایک پستول سمیت گرفتار کرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں شہریوں سے لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ۔