اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 3 ارب روپے کا خسارہ

413

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 44800 پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3ارب روپے سے زائد کا خسارہ ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین کاروباری اتار چڑھائو ی لپیٹ میں رہی ،منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک جانے کیساتھ سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 44200پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا تاہم بعض اسٹاکسٹ میں خریداری کے بعد 100 انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہوگیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں7.46پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44833.43 پوائنٹس سے گھٹ کر 44825.97 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 13.74 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30763.77پوائنٹس سے کم ہو کر30750.03 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 17651.77پوائنٹس سے بڑھ کر17665.79 پوائنٹ پر جا پہنچا ۔کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں3 ارب 44 کروڑ 14 لاکھ 42ہزار778روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب 3ارب 73 کروڑ 30 لاکھ 11 ہزار 368روپے سے کم ہو کر77 کھرب 29 کروڑ15لاکھ68ہزار590روپے رہ گیا ۔